News Image
News Image 1
News Image 2

Islamabad: 25th April 2024: The Planning Minister Ahsan Iqbal chaired a review meeting, addressing the progress of the Pakistan-China Economic Corridor (CPEC) Joint Working Groups and the forthcoming 13th Joint Cooperation Committee (JCC).

Progress of various projects including ML One, Karakoram Highway Phase 2, DI Khan Zhob, and Karachi Circular Railway were also discussed.

Minister Ahsan Iqbal highlighted the impending visit of Prime Minister Shahbaz Sharif to China, emphasizing the need for conscientious planning and proactive measures to implement Memorandums of Understanding (MoUs) and agreements.

The Minister directed the involvement of Federal Ministries in the working groups and decision-making processes pertinent to their areas. Additionally, he instructed the concerned ministries to develop a robust agenda for the upcoming 13th JCC meeting.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی راہداری جوائنٹ ورکنگ گروپس اور 13ویں جےسی سی کے حوالے سے جائزہ اجلاس  منعقد۔

اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی  اویس منظور سمرا ، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان  اور اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

 اجلاس میں گذشتہ سال ہونے والی 12ویں جے سی سی اور ورکنگ گروپس کی سفارشات پر عمل درامد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ 

اجلاس میں ایم ایل ون،قراقرم ہائی وے فیز 2، ڈی آئی خان ژوب ، کراچی سرکلر ریلوے اور دیگر منصوبوں پر ہونے والے  معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی چین کا دورہ کریں گے ، وفاقی وزیر کی جانب سے حکام کو ایم او یوز اور معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت بھی جاری۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک معاہدوں پر عملدرآمد کی راہ میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،  انہوں نے سی پیک کے حوالے سے تشکیل دئیے گئے ورکنگ گروپس کے اجلاسوں کے انعقاد میں باقاعدگی لائی جانے، تمام وفاقی وزارتوں کی ورکنگ گروپس اور فیصلہ سازی میں شرکت کو یقینی بنانے اور متعلقہ وزارتوں کو 13 ویں جے سی سی اجلاس کے لئے ٹھوس ایجنڈا ترتیب دینے کی بھی ہدایات جاری کیں۔