News Image

Federal Minister for Planning, Development & Special Initiatives Ahsan Iqbal chaired a consultative meeting to review the preparations for the upcoming 11th Joint Cooperation Committee (JCC) meeting on CPEC in Islamabad on 17th August 2022.

 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بدھ کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت اور اگلی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا.

اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی سیکرٹری مواصلات، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی پیک اتھارٹی اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی.

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپس کے 7 اجلاس منعقد ہوے جن میں میں 16 دسمبر 2021 کو سماجی و اقتصادی ترقی پر, 8 اپریل 2022 کو صنعتی تعاون پر, 8 اپریل کو انڈسٹری اینڈ کاپوریشن ,20 اپریل کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر, جون 2022 کو ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر, جبکہ 28 جولائی 2022 کو آہی ٹی پر منقعد ہوا.

اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے JWG کے اجلاس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ دونوں فریقوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے 10 مخصوص شعبوں پر اتفاق کیا ہے.

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ زراعت سے متعلق JWG کا اجلاس ستمبر 2022 کے تیسرے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا جس کے لیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے.

اجلاس کو پاور ڈویژن کے حکام کی جانب سے بتایا کہ توانائی پر JWG کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اجلاس ستمبر 2022 میں ہو گا یہ کا بھی جائزہ لیا گیا.

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان (جی بی) کے لیے توانائی پالیسی کی جلد از جلد منظوری دی جائے تاکہ گلگت بلتستان کے لیے پہلے سے طے شدہ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے.

وفاقی وزیر نے سولر پینلز کی ڈویلپمنٹ اور پروڈکشن کی سہولت گھریلو استعمال کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ کو بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا.

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پانی کو صاف کرنے اور پانی کی صفائی کی ٹیکنالوجی کے لیے چینی فریقین کے ساتھ تعاون کی تجاویز بھی سی پیک فریم ورک میں شامل کی جائیں.

مزید براہ سیفٹی اینڈ سیکیورٹی اور سی پیک کے طویل مدتی منصوبے پر JWGs کے اجلاس بھی ستمبر کے مہینے میں متوقع ہیں.