News Image

وفاقی وزیر احسن اقبال کا پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں ترجیحات اور چیلنجز کے عنوان پر سیمینار سے خطاب 

تقریب کے شرکاء میں چینی سفیر، وفاقی وزیر براے پورٹس و شپنگ میر حاصل بزنجو، شیری رحمان ایکسپریس میڈیا گروپ کے سینئر عہدیداران بھی شامل تھے.

اس موقع پر احسن اقبال کق کہنا تھا کے سی پیک پاکستان کا بڑا منصوبہ بن کر ابھرا رہا ہے. وفاقی وزیر نے ایکسپریس گروپ کی جانب سے سیمینار کے انعقاد کا خیر مقدم کیا اور اس کاوش کو سراہا.انہوں نے کہا کے قومی ترقی ٹی ٹوینٹی کا میچ نہی یہ ٹیسٹ میچ ہے جس کے لیے پطویل المدتی منصوبے بنانے پڑتے ہیں. انہوں نے کہا کے سی پیک کا ماضی کی طرح سی پیک کا کیچ ڈراپ نہیں ہو گا اور پاکستان اب معاشی ترقی کرے گا.

توانائی کے  پہ بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کے ملک میں بجلی کے بحران کی وجہ سے سی پیک میں توانائی منصوبوں پر خاص توجہ دی گئی. انہوں نے کہا کے ڈیجیٹل دور میں مضبوط روابط کے لیے چائنہ سے پاکستان تک آپٹکل فائبر بھی ڈالی گئی. انہوں نے کہا کے

گوادر پورٹ ملک کی ترقی کا گیٹ وے ہے اور جلد ہی گوادر آئیر پورٹ  کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کے گوادر میں مستقبل کا پاکستان پیدا ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گوادر کی غلط تصویر کشی کی جاتی ہے سی پیک کی بدولت گوادر سے کوئٹہ کا دو دن طویل سفر اب صرف آٹھ گھنٹے کا رہ گیا ہے.