Islamabad: 10th July 2024: Federal Minister for Planning, Development and Special Initiatives Prof Ahsan Iqbal chaired a follow-up meeting on the Prime Minister's recent visit to China, focusing on the progress of bilateral projects. Notable projects include Huawei's training of 200,000 Pakistani students in IT skills, with the Ministry of Information Technology tasked with identifying relevant skills and involving private IT sector feedback.
The Minister tasked the Higher Education Commission to prepare university labs as Huawei's training academies. The meeting also discussed agriculture scholarships program, the Solarization of tubewells, and major National Highway projects including KKH Phase II realignment.
The meeting was attended by Secretary Planning Mr. Awais Manzur Sumra, along with senior officials from the Ministry of Food Security and Research, the Ministry of Information Technology and Telecommunication, Ministry of Power, National Highway Authority (NHA) and the CPEC Secretariat.
پاکستان اور چین کا اپ گریڈ شدہ سی پیک فیز II پر عمل درآمد کے غیر متزلزل عزم کا اظہار
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے وزارت منصوبہ بندی اسلام آباد میں ملاقات۔ دونوں فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے کے تحت جاری اور آئیندہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے CPEC منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔ CPEC کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کو فعال کرنا شامل ہے جس کا مقصد پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی آج رات چین کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جس میں وہ سی پیک فیز 2 پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے سینئر چینی قیادت اور چینی تاجروں سے مشاورت کریں گے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
اس دورہ کا مقصد وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ چین کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر پیشرفت کو تیز کرنا ہے۔ دورہ چین میں زراعئ سکالر شپ پروگرام، آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز، ایم ایل-ون ریلوے پروجیکٹ، اور قراقرم ہائی وے (KKH) فیز 2 (تھاکوٹ-رائی کوٹ سیکشن) پر پیش رفت پر بالخصوص گفتگو ہوگی۔
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وزیر منصوبہ بندی کا یہ چین کا چوتھا دورہ ہے۔
پروفیسر احسن اقبال نے چینی سفیر کو یقین دلایا کہ حکومت اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے مفاہمت پر عملدرآمد کر رہی ہے اور داسو کے المناک واقعے کے بعد چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چینی سفیر نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں فریقین کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران ہونے والی مفاہمت پر تیزی سے عمل درآمد کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا






