News Image
News Image 1
News Image 2

Islamabad: 13th March 2024:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی جناب احسن اقبال کی زیرصدارت  سی پیک کے  تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت   منصوبہ بندی اویس سمرا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

News Image 3

وفاقی وزیر منصوبہ بندی جناب احسن اقبال کی زیرصدارت  سی پیک کے  تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس سمرا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

❇️ سیپک جائزہ اجلاس میں حکام کی جانب سے گذشتہ سال ہونے والی جے سی سی، ورکنگ گروپس کی سفارشات پر بریفنگ دی گئی جبکہ تیسری بیلٹ ایڈ روڈ سمٹ میں ہونے والے ایم او یوز کا بھی  جائزہ لیا گیا۔

❇️ اجلاس میں وفاقی وزیر کو جاری سی پیک منصوبوں،ایم ایل ون،قراقرم ہائی وے فیز 2، ڈی آئی خان ژوب ، کراچی سرکلر ریلوے اور دیگر منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بھی  بریفنگ دی گئی۔ جبکہ  وفاقی وزیر نے ایم او یوز اور معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے فوری لائحۂ عمل طئے کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

❇️ وفاقی وزیر نے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ تعاون کو مربوط اور مؤثر بنانے اور سی پیک پر کام کو تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

❇️  وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک کے حوالے سے بنے ورکنگ گروپس کے اجلاسوں میں باقاعدگی لائی جانے کی بھی ہدایت جاری کیاور یہ کہ پاکستان کی جانب سے ورکنگ گروپس کے اجلاسوں کی ماہانہ بنیادوں پر رپورٹس اور سفارشات جائزہ  کے لئے پیش کی جائیں 
 ❇️ وفاقی وزیر نے  سی پیک منصوبوں  کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ بی ٹو بی تعاون کو بھی فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

❇️  چین ملکی برآمدات کے لئے بہترین منزل ثابت ہو سکتا ہے، لہٰذا  وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک کے منصوبوں پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ چینی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کے فروغ اور اجناس کی رسائی کے لئے بھی ٹھوس اقدامات تجویز کا حکم دیا۔ 

❇️ اسی طرح گوادر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادر بہترین سیاحتی مقام ہے، گوادر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اور مؤثر حکمت عملی وضع کر کے پیش بھی کی جائے جبکہ چین کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے جامع تحقیق کر کے پیش کی جائے۔

❇️ وفاقی وزیر کا ماہرین کی مدد سے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پانچ نئے کاریڈور پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں ان کوریڈور میں 
❇️ کوریڈور آف گروتھ ،
❇️ کوریڈور آف جاب کریئشن ،
❇️ کوریڈور آف انویشن ،
❇️ کاریڈور آف گرین انرجی اور 
❇️ کوریڈور آف انکلوسیو ریجنل ڈیولپمنٹ شامل ہیں۔