News Image
شین ژن:  وزیر داخلہ اور ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان میں صنعتی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اہم پلیٹ فارم ہے - پاکستان کی معیشت بحالی کے عمل سے گزر کر ٹیک آف پوزیشن پر آ چکی ہے - گذشتہ سال %5.3 شرح ترقی حاصل کی گئی جو پچھلے 10 سالوں میں بلند ترین ہے - اس سال %6 کی شرح حاصل کرنے کا ٹارگٹ ہے - پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے - پاکستان کے پاس انتہائی ہنرمند اور با صلاحیت نوجوان افرادی قوت ہے - پاکستان 2025 وژن کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے - حکومت پاکستان کو 2025 تک دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیراء ہے - آئی ٹی شعبہ کی صف اوّل کی کمپنیوں کے لئے پاکستان مستقبل کی منزل ہے - ہوواوے دنیا کی بہترین کمپنیوں میں شامل ہوتی ہے - اسے پاکستان میں عالمی سطح کا ریسرچ سینٹر قائم کرنا چاہیے - حکومت مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے - چین کی صف اوّل کی کمپنیوں کے اشتراک سے پاکستان کو ٹیکنالوجی لیڈر بنانا چاہتے ہیں - پاکستان میں سیاسی عمل مستحکم ہے اور پالیسیوں کے تسلسل پر تشویش نہیں ہونی چاہئے - ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوواوئے کمپنی کے صدر اور سینئر مینجمنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا - ہوواوئے کے صدر نے ریسرچ سینٹر کے قیام کے لئے جلد ابتدائی ٹیم بھیجنے کا وعدہ کیا - وزیر داخلہ نے ہوواوئے ریسرچ سینٹر کا دورہ بھی کیا -