News Image

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری کا بنیادی ہدف کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کر نا ہےوفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ اقتصادی راہداری منصوبوں میں مقامی افراد کو روزگار نہیں دیا جا رہا بلکہ اقتصادی راہداری کا بنیادی مقصدہی جہاں کہیں منصوبہ شروع ہو مقامی افراد کو سب سے پہلے روزگار مہیا کرنا ہے ، انھوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی عوام کو ہوگا ، جہاں پینے کا صاف پانی اور ضرورت کی اشیاء کا ملنا مشکل تھا وہاں صنعت اور سڑک کے نتیجے میں روزگار اور پیداوار میں اضافے کے مواقع پیدا ہونگے ، ۔ صوبہ بلوچستان کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ صوبہ بلوچستان خطے کا سب سے بڑا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ مقامی افراد کو ہو گا ، اقتصادی راہداری کے ذریعے کم ترقی یافتہ علاقوں کو سڑکوں کے جال کے ذریع بڑے شہروں سے ملایاجائے گا ، سڑک رابطے کا ذریعہ ہوتی ہے اور رابطے خوشحالی کی راہ ہموار کرتے ہیں